ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شیوراج حکومت مدھیہ پردیش میں بنائے گی رام مندر، مندرکا بلوپرنٹ تیار

شیوراج حکومت مدھیہ پردیش میں بنائے گی رام مندر، مندرکا بلوپرنٹ تیار

Thu, 28 Jun 2018 00:16:31    S.O. News Service

نئی دہلی،27جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اجودھیا میں بابری مسجد اوررام مندرکا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، لیکن مندربنائے جانے سے متعلق خبریں مسلسل آرہی ہیں۔ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ رام مندرکی تعمیرجلد کی جائے گی۔ بہرحال یہ توالگ بات ہے، لیکن اب مدھیہ پردیش میں گرانڈ رام مندرکی تعمیر کی جائے گی۔ شیوراج حکومت کا مذہبی شعبہ اورہاوسنگ بورڈ مل کراس مندرکی تعمیر کرائیں گے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق 65 لاکھ کی لاگت سے رام مندر کی تعمیر کی جائے گی۔ ہاوسنگ بورڈ کے چیئرمین کرشنامراری موگھے کے مطابق سانویرمیں مندرکی تعمیر کا بلوپرنٹ تیار کیا جاچکا ہے۔ جلد ہی ایجنسی طے کرکے تعمیری کام کا آغاز کرا دیا جائے گا۔

موگھے نے کہا کہ پورے صوبے میں کئی مقامات پررام مندروں کا تعمیری کام 20 کروڑ روپئے کی لاگت سے کرایا جائے گا۔

بتایا جارہا ہے کہ عوام سے بھی اس مندر کی تعمیر کے لئے چندہ لیا جائے گا۔ ہاوسنگ بورڈ کی پلاننگ کے مطابق تقریباً 25 لاکھ روپئے کی رقم عوام کے تعاون سے اکٹھا کی جائے گی۔

وہیں مدھیہ پردیش میں رام مندرتعمیر کے موضوع پرسیاست تیز ہوگئی ہے۔ رام مندرتعمیرکو لے کرکانگریس نے بی جے پی پرمذہب کی سیاست کرنے کا الزام لگایا ہے۔ کانگریس میڈیا سیل کے چیئرمین مانک اگروال کے مطابق الیکشن آتے ہی بی جے پی کو مذہب کی یاد آجاتی ہے، بی جے پی الیکشن سے پہلے رام کویاد کرتی ہے، بعد میں اسی کے نام پر چندہ وصولنے کا بھی کام کرتی ہے۔

وہیں بی جے پی ممبر اسمبلی آشیش شرما کے مطابق اگرریاست میں رام مندرکی تعمیرہورہی ہے تو یہ حکومت کی جانب سے ایک قابل تحسین پہل ہے۔ حالانکہ ممبراسمبلی نے کہا کہ اجودھیا میں بھی جلد ہی رام مندرکی تعمیر ہوگی، ایسا انہیں یقین ہے۔


Share: